• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Asad Kharal Release From Sukhur Jail
سندھ کے وزیر سہیل انور سیال کے بھائی طارق سیال کے مبینہ فرنٹ مین اسد کھرل کو ضمانت کے بعد سکھر جیل سے رہا کردیا گیا ۔

جیل ذرائع کے مطابق فرسٹ ایڈیشنل اینڈ سیشن جج نے غیر قانونی اسلحہ کیس میں اسد کھرل کی 50 ہزار روپے کی ضمانت منظور کرلی۔ سینٹرل جیل سکھر سے رہا ئی کے بعد وہ کراچی روانہ ہوگئے ۔

اسد کھرل کو 22 جولائی کی شب شکارپور روڈ پر چیکنگ کے دوران گرفتار کیا گیا تھا۔ ان پر کارسرکار میں مداخلت ،پولیس موبائل کو ٹکر مارنے اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے پر دو مقدمات تھے۔

کار سرکار میں مداخلت اور پولیس موبائل کو ٹکر مارنے کے کیس میں ان کی ضمانت پہلے ہی منظور ہوچکی تھی ۔
تازہ ترین