• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: سرجانی ٹاؤن میں عبداللّٰہ موڑ پر بڑی تعداد میں درخت کاٹ دیے گئے

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں عبداللّٰہ موڑ کے قریب بڑی تعداد میں درخت کاٹ دیے گئے، جس پر صوبائی محتسب نے نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ سرجانی ٹاؤن کو فوری انکوائری کا حکم دے دیا۔

سوشل ایکٹوسٹ کے مطابق چند روز قبل نامعلوم افراد نے دن دیہاڑے درختوں کی کٹائی کی۔

صوبائی محتسب نے کہا کہ عوامی مقامات پر درختوں کی کٹائی عدالتی احکامات کی سنگین خلاف ورزی ہے، جبکہ سرجانی ٹاؤن میں متعدد درختوں کی غیر قانونی کٹائی سے متعلق شکایات موصول ہوئی ہیں۔

صوبائی محتسب نے مبینہ ملزمان کو قانونی کارروائی کے بغیر چھوڑنے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ذمے دار افراد اور ان کے سہولت کاروں کو نامزد کر کے قانونی کارروائی کرنے کی ہدایت کی ہے۔

انہوں نے ایس ایچ او سرجانی ٹاؤن سے کارروائی کی رپورٹ 2 جولائی تک طلب کر لی ہے۔

دوسری جانب محکمۂ جنگلی حیات سندھ نے بھی تصدیق کی ہے کہ کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں بڑی تعداد میں درخت کاٹے گئے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید