• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

علامہ ناصر مدنی کی نماز جمعہ کی ادائیگی سے قبل خطاب کے دوران اچانک طبعیت بگڑ گئی

علامہ ناصر مدنی
علامہ ناصر مدنی

معروف مذہبی اسکالر علامہ ناصر مدنی کی نماز جمعہ کی ادائیگی سے قبل خطاب کے دوران اچانک طبعیت بگڑ گئی، علاج کیلئے ملتان کارڈیالوجی اسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس حکام کے مطابق علامہ ناصر مدنی خانیوال کی تحصیل جہانیاں میں نماز جمعہ کی ادائیگی سے قبل خطاب کر رہے تھے کہ اچانک اپنی کرسی پر ہی گر گئے۔

انہیں فوری طور پر مقامی اسپتال لے جایا گیا جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد ملتان کارڈیالوجی اسپتال منتقل کردیا گیا۔

ڈاکٹرز کے مطابق ان کی حالت بہتر ہے اور علامہ ناصر مدنی کا علاج جاری ہے۔

قومی خبریں سے مزید