• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

26 نومبر احتجاج کیس: علیمہ خان کی جانب سے گواہ پیش کرنے کی درخواست منظور

علیمہ خان : فائل فوٹو
علیمہ خان : فائل فوٹو 

انسداد دہشتگردی عدالت راولپنڈی نے 26 نومبر کے احتجاج کیس میں علیمہ خان کی جانب سے گواہ پیش کرنے کی درخواست منظور کرلی۔

علیمہ خان سمیت 10 ملزمان کے خلاف 26 نومبر کے احتجاج پر درج مقدمے کی سماعت ہوئی، عدالت میں مجموعی طور پر 9 ملزمان نے 342 کے بیانات جمع کروا دیے۔

علیمہ خان نے عدالت سے استدعا کی وہ اپنے دفاع میں 1 گواہ بھی پیش کرنا چاہتی ہیں۔

عدالت نے علیمہ خان کی جانب سے گواہ پیش کرنے کی درخواست منظور کرلی۔

ان کی جانب سے 342 کے بیانات جمع کروانے کا مرحلہ مکمل ہوجائے گا۔

قومی خبریں سے مزید