• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت: دولہا نئی نویلی دلہن کو قتل کر کے گرل فرینڈ کیساتھ نیپال فرار

—فوٹو بشکریہ بھارتی میڈیا
—فوٹو بشکریہ بھارتی میڈیا

بھارتی ریاست ہریانہ کے ضلع گروگرام میں شوہر نے اپنی نئی نویلی دلہن کو قتل کیا اور پھر گرل فرینڈ کے ساتھ نیپال فرار ہو گیا۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ ضلع گروگرام کے علاقے مانیسر میں پیش آیا، جہاں 25 سالہ شوہر انکیت نے مبینہ طور پر اپنی بیوی کو گولی مار کر قتل کر دیا اور یہ واقعہ اس وقت سامنے آیا جب لڑکی کی والدہ نے 22 مئی کو پولیس اسٹیشن میں بیٹی کے شوہر اور سسرال والوں کے خلاف مقدمہ درج کروایا۔

خاتون نے یہ مؤقف اختیار کیا کہ میری بیٹی کی شادی رواں سال فروری میں انکیت سے ہوئی تھی، بیٹی سے رابطہ کرنے کی کوشش کی تو کوئی جواب نہیں ملا پھر سسرال والوں سے رابطہ کیا تو انہوں نے بھی کوئی تسلی بخش جواب نہیں دیا۔

پولیس کی تفتیش کے دوران یہ انکشاف ہوا کہ انکیت نے اپنی گرل فرینڈ رجنی کے ساتھ مل کر بیوی کو قتل کر دیا ہے جس کی لاش گرل فرینڈ کے کرائے پر لیے ہوئے کمرے سے برآمد ہوئی۔

پولیس کے مطابق انکیت کی شادی کو صرف 3 ماہ ہی ہوئے تھے جب کہ گرل فرینڈ رجنی کے ساتھ اس کا گزشتہ 3 سال سے تعلق تھا۔

پولیس نے بتایا ہے کہ انکیت اور رجنی قتل کرنے کے بعد نیپال فرار ہو گئے تھے اور جیسے ہی بھارت واپس آئے تو انہیں کرائم برانچ کی ٹیم نے فوری طور پر گرفتار کر لیا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید