کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان نے اٹھ سال بعد پولینڈ میں ہونے والی عالمی جونیئر اسکواش ٹیم چیمپئن شپ جیت لی،بدھ کو پاکستان نے فائنل میں مصر کو 2-1 سے ہرا دیا۔ فائنل میں پاکستان کے اسرار احمد اور عباس شوکت نے اپنے حریفوں کو ناکامی سے دوچار کیا جبکہ احسن ایاز کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ وزیر اعظم میاں نواز شرف اور پاکستان اسکواش فیڈریشن کے صدر ائیر مارشل سہیل امان نے ٹیم کی کامیابی پر کھلاڑیوں کو مبارک باد دی ہے۔