امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کے جزیرے خارگ پر حملے کی دھمکی پر ایران نے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
تہران سے ایرانی پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کمیٹی کے ترجمان ابراہیم رضائی نے اس پر اپنے بیان میں کہا کہ آؤ ہم تمہارا انتظار کر رہے ہیں۔
ایران نے علاقائی ممالک کو امریکی حملوں کے لیے اپنی سرزمین نہ دینے کا مطالبہ کردیا، ایرانی وزارت خارجہ نے کہا کوئی ہچکچاہٹ نہیں دکھائیں گے، ایرانی افواج جارحیت اور حملوں کے لیے استعمال ہونے والے مقامات کو نشانہ بنائیں گی۔
ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر باقر قالیباف نے کہا دھونس، دباؤ اور غنڈا گردی کا دور ختم ہوچکا، ایران جھکنے والا نہیں ہے۔
سابق وزیر خارجہ علی اکبر ولایتی نے کہا کہ خطے کو پاک کرنے کے لیے ایران کی انگلی ٹریگر پر ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز امریکی سینٹرل کمانڈ کی جانب سے ایرانی اہداف پر نئے امریکی حملوں کے بعد سے دونوں ملکوں کے درمیان ایک بار پھر کشیدگی بڑھ گئی ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی ایران کو ممکنہ طور پر آج رات نشانہ بنانے کا اشارہ دے دیا، ان کا کہنا ہے کہ تہران سے معاہدے میں بہت مشکلات رہیں، وہ کئی دہائیوں تک دنیا کو دھمکاتا رہا ہے۔