• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم نواز شریف پیر کو لاہور سیالکوٹ موٹر وے کا سنگِ بنیاد رکھیں گے

اسلام آباد (صالح ظافر) لاہور سیالکوٹ موٹروے کا تعمیراتی کام شروع ہوگیا ہے اور وزیراعظم نواز شریف پیر کے روز سنگ بنیاد رکھیں گے۔ یہ موٹر وے زرعی اراضی کے بیچ میں سے گزرے گا اور اقتصادی سرگرمی کے کئی مراکز اور آبادیوں کو جوڑے گا۔ موٹروے سیالکوٹ، گجرانوالہ اور لاہور کے بڑے صنعتی علاقوں کو بھی جوڑے گا اور مقامی ٹریفک اور سیکشنز کی توجہ کا مرکز بھی بنے گا۔ وفاقی وزیر برائے پانی و بجلی اور دفاع خواجہ آصف اپنے آبائی شہر میں وزیراعظم نواز شریف کا استقبال کریں گے۔
تازہ ترین