پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج کاروبار کا ملا جلا دن رہا۔
کاروباری دن میں ایک موقع پر انڈیکس 2 ہزار سے 218 پوائنٹس کمی سے ایک لاکھ 79 ہزار 411 ہوا تھا۔ البتہ کاروباری دن کے اختتام تک 100 انڈیکس کی گراوٹ 369 پوائنٹس رہی۔
یوں پی ایس ایکس 100 انڈیکس ایک لاکھ 81 ہزار 256 پر بند ہوا۔
حصص بازار میں آج 98 کروڑ شیئرز کے سودے 41 ارب روپے میں طے ہوئے، جس کے بعد مارکیٹ کیپٹلائزیشن 21 کروڑ روپے کم ہوکر 20 ہزار 282 ارب روپے ہوگئی ہے۔
آج کاروبار کے دوران 100 انڈیکس 1 لاکھ 80 ہزار 31 پوائنٹس کی نچلی سطح تک آیا، جبکہ 1 لاکھ 82 ہزار 276 کی بلند سطح تک بھی گیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 1 لاکھ 81 ہزار 629 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔