• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حملہ کرو گے تو جواب بھی ملے گا: قالیباف کا امریکا کو انتباہ

ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف—فائل فوٹو
ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف—فائل فوٹو

ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے امریکا کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا نے اب تک یہ نہیں سیکھا کہ دھونس اور وعدہ خلافی کی قیمت چکانا پڑتی ہے۔

جاری کیے گئے بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ اگر حملہ کرو گے تو جواب بھی ملے گا، بے مقصد ہاتھ پاؤں مارنے کے بجائے باز آؤ، ورنہ مزید گہرائی میں ڈوب جاؤ گے۔

محمد باقر قالیباف کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز صرف ایران کے انتظامات کے تحت کھلے گی، امریکی دھمکیوں سے نہیں۔

دوسری جانب ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ نیٹو کے سیکریٹری جنرل مارک روٹے کے بیانات یورپی ممالک کی امریکا اور اسرائیل کی ایران کے خلاف جنگ میں دانستہ شمولیت کا اعتراف ہیں۔

ایک بیان میں اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ جن ممالک نے اپنی سر زمین، فوجی اڈے اور تنصیبات استعمال کرنے کی اجازت دی، وہ اس بلااشتعال جارحیت اور اس کے نتائج کی ذمے داری سے نہیں بچ سکتے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید