• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہ رخ خان کی فلم سب سے مہنگی فلم کونسی؟

—فوٹو بشکریہ غیر ملکی میڈیا
—فوٹو بشکریہ غیر ملکی میڈیا

بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان کی آنے والی فلم کنگ (King) کو ان کے فلمی کیریئر کا اب تک کا سب سے بڑا اور مہنگا منصوبہ قرار دیا جا رہا ہے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق فلم کنگ کا بجٹ تقریباً 450 کروڑ بھارتی روپے بتایا جا رہا ہے، جس میں تشہیری اخراجات (پرنٹ اور پبلسٹی) اور شاہ رخ خان کا معاوضہ شامل نہیں۔

کنگ بجٹ کے لحاظ سے شاہ رخ خان کی بلاک بسٹر فلموں جوان (تقریباً 400 کروڑ روپے) اور پٹھان (تقریباً 350 کروڑ روپے) سے بھی آگے نکل سکتی ہے۔

رپورٹس کے مطابق فلم کی شوٹنگ مئی 2025ء میں شروع ہوئی تھی اور اب تک دنیا کے مختلف ممالک میں 150 سے زائد دن تک فلم بندی کی جا چکی ہے، توقع ہے کہ فلم کی شوٹنگ اگست 2026ء میں مکمل کر لی جائے گی۔

فلم میں بین الاقوامی اسٹنٹ ماہرین کی نگرانی میں بڑے پیمانے پر ایکشن مناظر فلمائے جا رہے ہیں، جبکہ اس کے ویژول ایفیکٹس (VFX) کی ذمے داری شاہ رخ خان کے پروڈکشن ہاؤس کے سپرد ہے۔

رپورٹ کے مطابق فلم سے وابستہ ایک ذرائع نے بتایا ہے کہ کنگ کی ابتداء میں ایک ایکشن تھرلر کے طور پر منصوبہ بندی کی گئی تھی، لیکن شاہ رخ خان اور ہدایت کار کے بلند وژن نے اسے ایک بڑے پیمانے کی ایکشن فلم میں تبدیل کر دیا۔

ذرائع کے مطابق شاہ رخ خان ہمیشہ اپنے مداحوں کو بغیر کسی سمجھوتے کے بہترین سنیما تجربہ فراہم کرنے پر یقین رکھتے ہیں، کنگ میں ایسے شاندار ایکشن مناظر شامل کیے جا رہے ہیں جو ناظرین کے لیے ایک منفرد تجربہ ثابت ہوں گے، فلم پر خرچ ہونے والی ہر رقم کا مقصد ناظرین کو اعلیٰ معیار کی فلم پیش کرنا ہے اور فلم کی ہر جھلک میں یہ سرمایہ کاری نمایاں نظر آئے گی۔

واضح رہے کہ کنگ کے ذریعے شاہ رخ خان تقریباً 3 سال بعد بڑے پردے پر واپسی آئیں گے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید