• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلم کنگ میں کاسٹ کیے جانے پر ارشد وارثی کا شاہ رخ کیلئے تبصرہ

بالی ووڈ اداکار ارشد وارثی نے فلم کنگ میں شاہ رخ خان کی جانب سے کاسٹ کیے جانے پر کہا ہے کہ وہ شاہ رخ کو انکار نہیں کرسکتے۔ 

بالی ووڈ کے ورسٹائل اداکار ارشد وارثی کے لیے یہ سال مصروفیات سے بھرپور ہے۔

اپنی آنے والی کامیڈی فلم ’دھمال 4‘ کی پروموشن کے دوران ارشد وارثی نے شاہ رخ خان کی فلم ’کنگ‘ سائن کرنے کی اصل وجہ بتائی۔ 

ان کا کہنا تھا کہ وہ شاہ رخ خان اور ان کے خاندان کو کبھی کسی کام کے لیے انکار نہیں کر سکتے۔

ایک یوٹیوب چینل پر انٹرویو دیتے ہوئے ارشد وارثی نے کہا، ’میں شاہ رخ خان کو کبھی ملوک نہیں کر سکتا، یہاں تک کہ جب ان کے بیٹے آریان خان نے مجھے نیٹ فلکس کی ایک ویب سیریز کے لیے فون کیا، تو میں نے کہانی سنے بغیر ہامی بھر لی۔‘

ان کا کہنا تھا کہ آریان مجھے کہانی سنانا چاہ رہا تھا لیکن میں نے کہا، ’’مجھے کچھ نہیں سننا۔ تمہیں مجھ سے دو دن جو بھی کام کروانا ہے کروا لو، میں یہ صرف اس لیے کر رہا ہوں کیونکہ میں تمہارے والد، تم سے اور تمہاری پوری فیملی سے بےپناہ محبت کرتا ہوں۔‘‘

انٹرٹینمنٹ سے مزید