• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گنڈاپورکا پارٹی واٹس ایپ گروپ سے آڈیو پیغام لیک، گورننس و تنخواہوں سے متعلق اہم انکشافات

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

سابق وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور کا پارٹی واٹس ایپ گروپ سے آڈیو پیغام سامنے آ گیا۔

آڈیو پیغام میں علی امین گنڈاپور کہہ رہے ہیں کہ صوبے میں ڈرون حملے اور خیبر پختون خوا حکومت کے فنڈز سے آپریشن ہو رہے ہیں۔

علی امین گنڈاپور کے مطابق صوبائی وزراء اور اراکینِ اسمبلی خراب معیار کے کاموں کو روک رہے ہیں جبکہ بیڈ گورننس کی لعن طعن بھی حکومت پر آتی ہے۔

انہوں نے آڈیو پیغام میں کہا ہے کہ تنخواہیں بڑھانے کا مطالبہ اور ایکٹ کی تائید کرنے والوں کے نام سامنے لائے جائیں، بانیٔ پی ٹی آئی نے اراکینِ صوبائی اسمبلی کی تنخواہ بڑھانے سے انکار کیا تھا۔

علی امین گنڈاپور نے اپنے آڈیو پیغام میں واضح کیا ہے کہ میں اس کا حصہ نہیں ہوں۔

ادھر سابق وزیرِ اعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کے ترجمان فراز مغل نے آڈیو کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ متعلقہ آڈیو علی امین گنڈاپور کی ہی ہے۔

قومی خبریں سے مزید