• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پرویز مشرف پر حملے کے مجرم کی رہائی کیلئے درخواست، ہوم سیکرٹری کو نوٹس

لاہور(نمائندہ جنگ)لاہور ہائیکورٹ نے سابق صدر جنرل پرویز مشرف پر حملے میں ملوث مجرم کی رہائی کیلئے درخواست پر ہوم سیکرٹری کو نوٹس جاری کردیئے ہیں ۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد حمید ڈار نے  ملزم کی ماں سائرہ خان کی درخواست پر سماعت کی جس میں درخواست گزار خاتون نے اپنے بیٹے عدنان کی رہائی کی استدعا کی ہے درخواست گزار کے وکیل مجاہد وسیم چوہدری ایڈووکیٹ نے بتایا کہ درخواست گزار کے بیٹے  عدنان کو 2003 میں  جنرل  پرویز مشرف پر حملے  کرنے کے الزام میں 10سال قید سزا سنائی گئی تھی۔ درخواست گزار کے وکیل نے بتایا کہ سزا پوری ہونے کے باوجود عدنان کو ابھی تک اٹک جیل سے رہا نہیں کیا گیا جو قانون کی خلاف ورزی ہے کیونکہ سزا مکمل ہونے پر کسی مجرم کو قید میں رکھا جاسکتا۔
تازہ ترین