ایران کے جنوبی صوبے بوشہر میں واقع بوشہر اور قریبی شہر چغادک میں جمعرات کو 6 دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں، جبکہ صوبہ سیستان و بلوچستان کے شہر کونارک میں بھی تین دھماکوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔
ایران کی خبر رساں ایجنسی مہر کے مطابق جنوبی ایران میں بوشہر اور اس سے ملحقہ شہر چغادک کے اطراف دو دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں جبکہ کونارک میں بھی 3 دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔
ایران کے شہر بندرعباس میں بھی دھماکے سنے گئے۔
بوشہر وہ شہر ہے جہاں ایران کا اہم جوہری بجلی گھر واقع ہے، تاہم دھماکوں کی نوعیت، نقصان یا جانی نقصانات کے بارے میں فوری طور پر کوئی تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔
دوسری جانب اسرائیل کے وزیر دفاع اسرائیل کاٹس نے کہا ہے کہ اسرائیلی فوج ایران کے خلاف فوجی کارروائی دوبارہ شروع کرنے کے لیے مکمل طور پر الرٹ اور تیار ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگر ضرورت پڑی تو اسرائیل ایران پر تیسری بار بھی آزادانہ حملے کرنے کے لیے تیار ہے۔