• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بہاولپور میں بچوں کے اغوا کا کوئی گروہ متحرک نہیں: ایڈیشنل ایس پی

بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر) ایڈیشنل ایس پی کیپٹن (ریٹائرڈ) غلام مرتضیٰ نے کہا ہے کہ بچوں کے اغوا کے شبہ میں کسی شخص پر تشدد برداشت نہیں، قانون اپنے ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی، انہون نے کہا کہ  بچوں کے اغوا کی جھوٹی افواہوں سے معاشرے میں سراسیمگی پھیلی ہوئی ہے،بہاولپور میں بچوں کے اغوا کا کوئی گروہ متحرک نہیں، عوام ایسی افواہوں پر کان نہ دھریں، اگرکسی شخص پر شبہ ہویاوہ مشکوک حالت میں پایا جائے تو اس کی اطلاع پولیس اسٹیشن یا 15پردیں، ایسی اطلاع پر مقامی پولیس موقع پر پہنچ کر کارروائی عمل میں لائے گی، بہاول پور پولیس اپنے پیشہ ورانہ فرائض کی انجام دہی میں 24گھنٹے مستعد اور موجود ہے۔ اغوا کاری کے شبہ میں تشدد سے گریز کیا جائے کسی بھی شخص پر تشدد کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی،تھانہ مسافرخانہ کی حدود میں محض شبہ کی بنیاد پر ایک شخص کو تشدد کانشانہ بنایا گیا، سٹرک بلاک کرکے لوگوں کو اذیت پہنچائی گئی اور عوام میں بلاوجہ خوف و ہراس پھیلایا گیا،تھانہ مسافرخانہ میں قانون کو اپنے ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیاہے، ایڈیشنل ایس پی نے کہا کہ عوام پریشان نہ ہوں پولیس ہر وقت ان کے ساتھ ہے، جھوٹی افواہیں پھیلانے والوں کا محاسبہ جاری ہے،پولیس 15پر رواں ماہ میں اب تک 72کالیں کی گئی ہیں، پولیس کے پہنچنے اور تحقیق کے بعد بچوں کی اغوا کی کوئی رپورٹ درست نہیں ہوئی ۔ 
تازہ ترین