عوام پاکستان پارٹی کے رہنما مفتاح اسماعیل نے کہا کہ کراچی ناقابل رہائش شہروں میں تیسرے نمبر پر آیا ہے۔ پیپلز پارٹی کی کرپشن، لاپرواہی کا نمونہ یونیورسٹی روڈ بن گیا ہے۔
کراچی پریس کلب میں مفتاح اسماعیل نے کراچی کے انفرااسٹرکچر کی تباہی پر بات کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت مکمل طور پر نام ہوچکی ہے، اس کی کاردکرگی کی مثال یونیورسٹی روڈ ہے۔
مفتاح اسماعیل نے مزید کہا کہ 18 سال سے پیپلز پارٹی کی حکومت ہے، کراچی کی تباہی کی ذمہ داری کسی اور پر نہیں ڈالی جا سکتی۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں مہنگے پیٹرول کی وجہ عالمی منڈی سے زیادہ حکومت کا عائد کردہ ٹیکس ہے۔
مفتاح اسماعیل نے کہا کہ فروری میں تیل کی قیمتیں بالکل غلط بڑھائی گئیں۔ آئل ریفائنریز کو 75 ارب روپے سے نوازا گیا جس کی انکوائری اب کروائی جا رہی ہے۔