• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور: گلبرگ تھری میں مبینہ تشدد سے 12سالہ گھریلو ملازمہ جاں بحق، پولیس

لاہور کے علاقے گلبرگ تھری میں 12 سالہ گھریلو ملازمہ کنیز مبینہ تشدد سے جاں بحق ہوگئی۔

پولیس نے لڑکی کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دیں۔ 

کنیز فاطمہ کے والد جاوید نے پولیس کو بتایا کہ وہ جڑانوالا کا رہنے والا ہے۔ اس کی بیٹی لاہور کے علاقےگلبرگ تھری میں صوفی اعجاز کے گھر میں کام کرتی تھی۔ 

والد نے مزید بتایا کہ مالک کی بہو نے فون کر کے اسے جڑانوالا سے فوری لاہور کے اسپتال پہنچنے کا کہا۔ اسپتال پہنچنے پر ڈاکٹرز نے بتایا کہ اس کی بیٹی مردہ حالت میں لائی گئی تھی۔

 جاوید نے شبہ ظاہر کیا کہ مالکان نے اس کی بیٹی کو تشدد کر کے قتل کیا ہے۔

 پولیس نے لڑکی کے والد کی مدعیت میں قتل کا مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کر دیں۔

قومی خبریں سے مزید