• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر اعلیٰ نے پرائمری سکولوں میں 1241 اضافی کلاس رومز بنانے کے احکامات جاری کئے ہیں ،ڈی سی او سیالکوٹ

سیالکوٹ (نمائندہ جنگ )وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے ضلع سیالکوٹ میں پرائمری سکولوں میں 1241 اضافی کلاس رومزکے منصوبہ میں معیاری بلڈنگ میٹریل کے استعمال کو یقینی بنانے کے احکامات جاری کئے ہیں ۔اسی حوالے سے بھٹہ ایسوسی ایشن کے نمائندوں کو ہدایت کی گئی کہ وہ اینٹوں کی مطلوبہ معیار کے مطابق تیاری کیلئے نئے سانچے بنائیں ۔ اس میگا پراجیکٹ کی تکمیل پر تقریباََ 1ارب 86کروڑ روپے خرچ کئے جائیں اور اس منصوبہ کو اسی مالی سال میں مکمل کیا جائے گا۔اس ضمن میں ڈی سی او سیالکوٹ آصف طفیل نے ایک اجلاس کی صدرات بھی کی۔
تازہ ترین