• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی فوج کا ایران کے 140 فوجی اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

اسکرین گریب/ سینٹ کام
اسکرین گریب/ سینٹ کام

امریکی فوج نے ایران کے 140 فوجی اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔

امریکی سینٹرل کمانڈ  نے اعلان کیا ہے کہ آج ایران کے خلاف اس ہفتے کے تیسرے فضائی حملوں کا آغاز کیا گیا۔

امریکی بیان کے مطابق یہ کارروائی اس وقت کی گئی جب ایران کی پاسدارانِ انقلاب نے آبنائے ہرمز سے گزرنے والے قبرص کے پرچم بردار کنٹینر جہاز پر حملہ کیا۔ حملے کے نتیجے میں جہاز میں آگ بھڑک اٹھی، انجن روم کو شدید نقصان پہنچا اور ایک شہری عملے کا رکن لاپتہ ہوگیا، جبکہ جہاز اپنا سفر جاری رکھنے کے قابل نہ رہا۔

امریکا کا کہنا ہے کہ ایران کو اس سے قبل تجارتی جہازوں پر حملوں کے بعد مفاہمتی یادداشت کی پاسداری کا ایک اور موقع دیا گیا تھا، تاہم تہران نے دوبارہ اس کی خلاف ورزی کی۔

امریکی حکام کے مطابق جواباً ایران کی ان صلاحیتوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے جن کے ذریعے وہ آبنائے ہرمز میں آزادانہ طور پر سفر کرنے والے تجارتی اور شہری بحری جہازوں پر حملے کرتا ہے۔ 

سینٹ کام کے بیان میں کہا گیا کہ یہ حملے امریکی صدر کی ہدایت پر کیے جا رہے ہیں۔

ایرانی میڈیا کے مطابق خندب میں فوجی اڈہ بھی نشانہ بنا۔ بندر عباس، قشم، سِریک، جسک میں دھماکے ہوئے، صوبہ خوزستان کے تین اور بوشہر کے پانچ شہروں میں دھماکے ہوئے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید