• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا نے رات کو ایران پر سخت بمباری کی، آبنائے ہرمز کھلی ہوئی ہے، ڈونلڈ ٹرمپ


ڈونلڈ ٹرمپ - فوٹو: اے ایف پی
ڈونلڈ ٹرمپ - فوٹو: اے ایف پی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا نے گزشتہ رات ایران پر ’بہت سخت حملے‘ کیے، آبنائے ہرمز کمرشل ٹریفک کیلئے کھلی ہوئی ہے۔

امریکی نشریاتی ادارے سی این این سے گفتگو میں ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ایران کے ساتھ ایک روز قبل معاہدہ طے پا گیا تھا اور تہران تقریباً تمام مطالبات ماننے پر آمادہ تھا، لیکن  2  گھنٹے بعد ہی ایران نے ڈرون حملے میں ایک تجارتی جہاز کو نشانہ بنا دیا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے ایرانی قیادت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ بہت بیمار ذہنیت کے لوگ ہیں، انہوں نے کل ایک  معاہدے پر اتفاق کیا، جو ہمارے لیے ایک بہترین معاہدہ تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ ایران نے معاہدے میں جوہری معاملے سمیت سب کچھ چھوڑ دیا تھا، اس کے بعد وہ کمرے سے باہر نکلے اور ایک گھنٹے کے اندر جہاز پر ڈرون حملہ کردیا۔

ادھر امریکی فوج نے بتایا کہ حالیہ کارروائی میں ایران کے 140 فوجی اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔ 

امریکی حکام کے مطابق یہ حملے آبنائے ہرمز سے گزرنے والے ایک تجارتی جہاز پر  ایرانی ڈرون حملے کے جواب میں کیے گئے۔ یہ ایک ہفتے کے دوران ایران پر امریکی حملوں کا تیسرا مرحلہ ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید