متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے اتوار کی صبح ملک بھر میں میزائل اور ڈرون خطرات کے پیش نظر اپنے فضائی دفاعی نظام کو متحرک کر دیا۔
حکام کا کہنا ہے کہ مختلف علاقوں میں سنائی دینے والی دھماکوں کی آوازیں فضائی دفاعی نظام کی جانب سے جاری انٹرسیپشن کارروائیوں کا نتیجہ ہیں، احتیاطی الرٹ عوام کی حفاظت کیلئے جاری کی گئی، عوام صرف سرکاری ذرائع سے جاری معلومات پر اعتماد کریں۔
متحدہ عرب امارات کے آفات سے نمٹنے کے ادارے نیشنل ایمرجنسی، کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این سی ایم اے) نے کہا ہے کہ امارات میں کسی تشویش ناک صورتِ حال کے آثار نہیں، حکام مسلسل نگرانی کر رہے ہیں۔
ادارے کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات میں صورتِ حال مکمل طور پر مستحکم ہے، ملک بھر میں نگرانی اور ہنگامی نظام 24 گھنٹے فعال ہے، میزائل عرب امارات کی سرحدوں سے باہر روک لیے گئے۔