• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خواتین کا بااختیار ہونا پائیدار ترقی کیلئے ناگزیر ہے: چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ خواتین کو بااختیار بنائے بغیر پائیدار ترقی اور خوشحالی ممکن نہیں۔

او آئی سی وزراء کانفرنس برائے خواتین سے خطاب کرتے ہوئے یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ خواتین کے خلاف تشدد اور امتیازی سلوک ترقی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے جبکہ مسلم خواتین نے ہر دور میں تعلیم، سماجی اور معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ بطور چیئرمین سینیٹ میں نے خواتین کی ہراسگی کے خلاف خصوصی اقدامات کیے جبکہ خواتین اور اقلیتیں میری ترجیح تھیں اور رہیں گی۔ 

انہوں نے کہا کہ خواتین کو بااختیار بنانا میرا بطور وزیرِ اعظم بھی موٹو تھا، خواتین کے خلاف تیزاب گردی کا قانون 2010ء میں بنایا گیا جبکہ 2011ء میں خواتین کی زبردستی شادیوں کے خلاف قانون منظور کیا گیا۔

چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ خواتین کے ساتھ ہونے والی لاقانونیت کے خلاف پاکستان کھڑا رہے گا، بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے خواتین کو معاشی طور پر بااختیار بنایا گیا جبکہ میری وزارتِ عظمیٰ کے دوران خواتین پارلیمنٹری فورم قائم کیا گیا۔

ان کے مطابق خواتین پارلیمنٹری فورم کا مقصد خواتین کو فیصلہ سازی اور جمہوری اقدار میں نمایاں مقام دینا تھا۔

یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ بااختیار خواتین کے ذریعے معاشرہ آگے بڑھے گا اور مسلسل اقدامات سے ہزاروں خواتین کو تعلیمی مواقع ملیں گے۔

ان کا کہنا ہے کہ شہید بینظیر بھٹو مسلم امہ کی پہلی خاتون وزیرِ اعظم اور حقوقِ نسواں کی علمبردار تھیں، پاکستان نے خواتین کے تحفظ کے لیے مؤثر قانون سازی کی ہے۔

چیئرمین سینیٹ کے مطابق او آئی سی ممالک کو خواتین کی سماجی اور معاشی بہتری کے لیے موزوں طریقہ کار اختیار کرنا چاہیے۔

قومی خبریں سے مزید