• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انگلینڈ اور ویلز میں مئی و جون میں شدید گرمی سے 2,700 سے زائد اموات ہوئیں

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

انگلینڈ اور ویلز میں مئی اور جون کے دوران پڑنے والی شدید گرمی کے نتیجے میں ممکنہ طور پر 2,700 سے زائد اموات ہوئیں۔ 

میڈیا رپورٹ کے مطابق امپریل کالج لندن، میٹ آفس اور لندن اسکول آف ہائی جین اینڈ ٹراپیکل میڈیسن کے ماہرین نے یہ اندازہ لگایا ہے کہ زیادہ تر اموات جون میں ہوئیں جب درجۂ حرارت 37.7 سینٹی گریڈ تک جا پہنچا تھا جبکہ جون میں پڑنے والی گرمی نے 50 سالہ ریکارڈ بھی توڑ دیا تھا۔

تحقیقی رپورٹ کے مطابق 21 تا 29 مئی کے دوران 550 جبکہ 18 تا 28 جون کے دوران 2,200 افراد ہلاک ہوئے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گرمی کی دونوں لہریں ہیٹ ڈوم کی وجہ سے پیدا ہوئیں۔

ماہرین کے مطابق شدید گرمی دل کے دورے، فالج اور دیگر جان لیوا بیماریوں کا سبب بن سکتی ہے اور یہ ایک خاموش قاتل ہے جس سے صحت مند افراد بھی متاثر ہو سکتے ہیں۔

پروفیسر فریڈی اوٹو نے خبردار کیا ہے کہ مکمل طور پر صحت مند افراد بھی گرمی سے خود کو محفوظ نہ سمجھیں، مستقبل میں گرمی کی لہریں زیادہ عام ہو سکتی ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید