• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی صدر ٹرمپ کا ایران پر آج پھر شدید حملوں کا اعلان

فائل فوٹو
فائل فوٹو

امریکی صدر ڈونلد ٹرمپ نے ایران پر آج پھر شدید حملوں کا اعلان کیا ہے۔

ریڈیو میزبان ہیو ہیوٹ سے گفتگو میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ہم وسطی ایران کے کوہ کولانگ گاز لا کو نشانہ بنانے جارہے ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران مفاہمتی یادداشت ایک آزمائش تھی، ایران نے اس کی پاسداری نہیں کی۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ میری نیتن یاہو کے ساتھ بہت اچھی ہم آہنگی ہے اور ہمارے تعلقات خوشگوار ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ میں بعض اوقات نیتن یاہو سے اختلاف کرتا ہوں لیکن انہیں اپنے اختلاف سے آگاہ بھی کردیتا ہوں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کی دوبارہ ناکہ بندی کا اعلان کیا تھا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید