• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرمپ کا ایرانی جہازوں کیلئے آبنائے ہرمز کی دوبارہ ناکہ بندی اور دیگر ممالک کے کارگو پر 20 فیصد فیس کا اعلان

امریکا کو آبنائے ہرمز کے محافظ کے نام سے جانا جائے گا، ڈونلڈ ٹرمپ - فوٹو: فائل
امریکا کو آبنائے ہرمز کے محافظ کے نام سے جانا جائے گا، ڈونلڈ ٹرمپ - فوٹو: فائل

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کی دوبارہ ناکہ بندی کا اعلان کردیا، جس کے مطابق ایرانی جہازوں پر پابندی ہوگی جبکہ دیگر ممالک کے کارگو جہازوں سے 20 فیصد فیس وصول کی جائی گی۔ 

سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ امریکا کو آبنائے ہرمز کے محافظ کے نام سے جانا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ناکہ بندی صرف ایرانی بحری جہازوں اور ان کے گاہکوں کو روکے گی۔ ایران کے علاوہ دیگر ممالک کو آبنائے ہرمز آزادانہ استعمال کی مکمل اجازت ہوگی۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ آبنائے ہرمز سے گزرنے والے تمام کارگو پر 20 فیصد کی شرح سے فیس لیں گے۔ آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی اور نئے طریقہ کار کا عمل فوری شروع کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ ہم آبنائے ہرمز پر کنٹرول حاصل کر رہے ہیں، ہم آبنائے ہرمز کے سرپرست بنیں گے۔

امریکی میڈیا سے گفتگو میں ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ہمیں آبنائے ہرمز کی نگرانی کے عوض معاوضہ ملے گا۔ ہم آبنائے ہرمز کو اپنے پاس رکھیں گے اور شاید اسے ہم ہی چلائیں۔

اس پر ردِ عمل دیتے ہوئے ایران کی اعلیٰ مشترکہ فوجی کمان خاتم الانبیا ہیڈکوارٹرز نے کہا کہ ایران آبنائے ہرمز کے انتظامات میں امریکی مداخلت کی اجازت نہیں دے گا۔

ترجمان خاتم الانبیا ہیڈکوارٹرز نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ ایرانی فوج کے ساتھ رابطہ کیے بغیر ہرمز میں امریکی انتظامی سرگرمی کی مزاحمت کریں گے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید