کراچی (نیوز ڈیسک) یورپی کمیشن نے بچوں کے تحفظ کیلئے نئے سوشل میڈیا قانون کا اعلان کر دیا۔ 13سال سے کم عمر بچوں پر سوشل میڈیا پابندی کی تجویز،قانون کا مسودہ موسم خزاں میں پیش کیے جانے کا امکان،ماہرین نے "شکاری الگورتھمز" کو بچوں کے لیے خطرہ قرار دے دیا،میٹا اور ٹک ٹاک کے خلاف بھی تحقیقات جاری ہیں۔