• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین کا اگلا فیصلہ تیل کی عالمی قیمتوں کا رخ بدل سکتا ہے، امریکی اخبار

کراچی (نیوز ڈیسک) امریکی اخبار کا کہنا ہے چین کا اگلا فیصلہ تیل کی عالمی قیمتوں کا رخ بدل سکتا ہے، بیجنگ کی خریداری عالمی منڈی کے لیے فیصلہ کن بن گئی، چینی درآمدات میں کمی سے قیمتیں قابو میں رہیں۔ اوپیک کیساتھ بیجنگ کا کردار بھی اہم بن گیا، طلب بڑھنے پر خام تیل مزید مہنگا ہو سکتا ہے، چینی پالیسی کلیدی عنصر، نیایارک ٹائمز کے مطابق عالمی تیل کی قیمتوں کا مستقبل اب صرف اوپیک کی پیداوار یا آبنائے ہرمز سے تیل کی ترسیل پر نہیں بلکہ چین کے فیصلوں پر بھی منحصر ہوتا جا رہا ہے۔

اہم خبریں سے مزید