• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بڑے آپریشن سے زچگی: ترکی میں 100 سے زائد ماہرین امراضِ نسواں معطل

انقرہ (اے ایف پی) بڑے آپریشن سے زچگی: ترکی میں 100 سے زائد ماہرین امراضِ نسواں معطل، او ای سی ڈی ممالک میں ترکی میں سیزرین آپریشنز کی شرح سب سے بلند، رپورٹ جاری۔ تفصیلات کے مطابق ترکی کی وزارت صحت نے سیزرین سیکشن (بڑے آپریشن کے ذریعے زچگی) کرنے پر 100 سے زائد ماہرین امراضِ نسواں و زچگی (گائناکالوجسٹس) پر جرمانہ عائد کر دیا ہے، انہیں ان کے فرائض سے معطل کر دیا ہے اور انہیں دوبارہ تربیت حاصل کرنے پر مجبور کیا گیا ہے، یہ رپورٹ ہفتے کے روز اخبار ’’برگون‘‘ نے جاری کی۔ سال 2023 کے دستیاب آخری اعداد و شمار کے مطابق، یہ ملک او ای سی ڈی کے 38 ممالک میں سیزرین کے ذریعے بچوں کی پیدائش کی سب سے زیادہ شرح رکھتا ہے، جہاں اس سال ہر ایک ہزار زندہ پیدا ہونے والے بچوں میں سے تقریباً 615 بچوں کی پیدائش اسی طریقہ کار کے تحت ہوئی۔ طبی ماہرین نے بتایا کہ سیزرین طبی عملے کے لیے وقت کے لحاظ سے زیادہ کارآمد ہے، اس میں روایتی زچگی (نارمل ڈیلیوری) کے 12گھنٹوں کے مقابلے میں صرف 30منٹ لگتے ہیں، اور اس سے پیچیدگیوں کی صورت میں قانونی کارروائی کا خطرہ بھی کم ہو جاتا ہے۔

دنیا بھر سے سے مزید