آکلینڈ (اے ایف پی) نیوزی لینڈ اور بھارت کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری کا معاہدہ طے، نیوزی لینڈ کے وزیر اعظم کا بھارتی ہم منصب کا ماوری انداز میں استقبال، تجارتی تعلقات مزید بڑھانے کا عزم۔ تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ اور بھارت نے ہفتے کے روز دفاع اور سیکورٹی سمیت ایک اسٹریٹجک شراکت داری کا اعلان کیا ہے۔ یہ اعلان بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے ایک تاریخی دورے کے دوران کیا گیا۔ وزیر اعظم کرسٹوفر لکسن نے اپنے مہمان کا استقبال مقامی ’’ماوری‘‘ روایتی انداز اور گارڈ آف آنر سے کیا۔ وہ اپریل میں طے پانے والے آزاد تجارتی معاہدے (فری ٹریڈ پیکٹ) کے بعد تعلقات کو مزید وسعت دینے کے خواہاں ہیں، جسے وہ معاشی طور پر ایک بڑا فائدہ قرار دے چکے ہیں۔ 6 سے 11 جولائی کے دورے کے بالکل آخری مرحلے پر ہونے والا مودی کا یہ دورہ، جس کے دوران انہوں نے انڈونیشیا اور آسٹریلیا کا سفر بھی کیا، ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب چین نے پیر کے روز بحر الکاہل میں ایک بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا۔