• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مغربی کنارہ، اسرائیلی آبادکاروں نے امریکی رکن کانگریس کو روک لیا

کراچی (نیوز ڈیسک) مغربی کنار کے کے دورے میں امریکی رکن کانگریس کو اسرائیلی آبادکاروں نے روک لیا۔رو کھنہ کا کہنا تھا آبادکاروں نے ایک گھنٹے تک محصور کیے رکھا،انہوں نے غزہ کو اخلاقی امتحان قرار دے دیا۔ برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ڈیموکریٹ رکن کانگریس رو کھنہ کا کہنا ہے کہ مغربی کنارے کے دورے کے دوران مسلح اسرائیلی آبادکاروں نے ان کے وفد کو ایک گھنٹے سے زائد وقت تک روک کر رکھا۔رو کھنہ نے کہا کہ وہ ایک فلسطینی گاؤں کا دورہ کر رہے تھے جہاں آبادکاروں نے مبینہ طور پر تباہی مچائی تھی، اسی دوران ایم فور رائفلوں سے مسلح افراد نے ان کی گاڑی کا راستہ بند کر دیا۔ اسرائیلی فوج نے بیان میں کہا کہ اطلاع ملنے پر فوج اور پولیس موقع پر پہنچی، آبادکاروں کو منتشر کیا اور گاڑیوں کو آگے جانے دیا۔ رو کھنہ نے کہا کہ فلسطین، غزہ اور اسرائیل کا معاملہ ڈیموکریٹک پارٹی کے لیے ایک بڑا اخلاقی امتحان بن چکا ہے اور اس دورے کے بعد وہ 2028 کے امریکی صدارتی انتخاب میں حصہ لینے پر مزید سنجیدگی سے غور کر رہے ہیں۔ 

دنیا بھر سے سے مزید