ابیروت (اے ایف پی) لبنان کے ایک اعلیٰ فوجی عہدیدار کے مطابق امریکی فوجی وفد نے بیروت میں لبنانی فوجی قیادت سے ملاقاتیں شروع کر دی ہیں تاکہ اسرائیل کے زیر قبضہ جنوبی لبنان کے ایک "پائلٹ زون" سے اسرائیلی فوج کے انخلا اور اس کے بعد لبنانی فوج کی تعیناتی کے طریقہ کار کو حتمی شکل دی جا سکے۔ لبنانی علاقے میں اسرائیلی " پائلٹ زون" کی تجویز کو حزب اللّٰہ نے مسترد کردیا ہے۔یہ پیش رفت 26 جون کو طے پانے والے ایک فریم ورک معاہدے کے تحت سامنے آئی ہے، جس کے مطابق اسرائیل جنوبی لبنان کے ان علاقوں سے مرحلہ وار انخلا کرے گا جہاں اس نے ایران نواز شیعہ تنظیم حزب اللّٰہ کے خلاف کارروائیوں اللّٰہکے دوران اپنی فوج تعینات کر رکھی ہے۔ معاہدے کے پہلے مرحلے میں دو محدود علاقوں کو "پائلٹ زون" قرار دیا گیا ہے۔