• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی سینیٹر لنزے گراہم کی 30 لاکھ ڈالرز کی جائیداد کس کو ملے گی؟

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو

امریکی سینیٹر لنزے گراہم کی موت کے بعد ان کی تقریبا 30 لاکھ امریکی ڈالر مالیت کی جائیداد کے ممکنہ وارثوں سے متعلق مختلف رپورٹس سامنے آ رہی ہیں۔

رپورٹس کے مطابق لنزے گراہم نے کبھی شادی نہیں کی اور ان کی کوئی اولاد بھی نہیں تھی، جس کے باعث ان کی جائیداد کی تقسیم سے متعلق سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔

لنزے گراہم 1995ء سے 2003ء تک امریکی ایوانِ نمائندگان کے رکن رہے، جس کے بعد انہوں نے سینیٹ میں طویل عرصے خدمات انجام دیں، وہ اپنی پانچویں مدت کے لیے انتخابی مہم بھی چلا رہے تھے۔

رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ان کی موت آرٹک ڈائسیکشن (Aortic Dissection) کے باعث ہوئی، جو شریانوں کی سختی سے پیدا ہونے والی قلبی بیماری کی ایک پیچیدگی ہے۔

چونکہ ان کی نہ کوئی اہلیہ تھیں اور نہ ہی اولاد، اس لیے امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ان کی جائیداد ان کے قریبی اہلِ خانہ، جن میں ان کی بہن اور دیگر رشتے دار شامل ہیں، ان کو منتقل کی جائے گی۔

رپورٹس کے مطابق اگر لنزے گراہم نے کوئی وصیت نہیں چھوڑی تو جنوبی کیرولائنا کے وراثتی قوانین کے تحت عدالت ان کی جائیداد کی تقسیم کا فیصلہ کرے گی، عام طور پر ایسے معاملات میں جائیداد شریکِ حیات، اولاد، والدین، بہن بھائی یا دیگر قریبی رشتے داروں میں قانون کے مطابق تقسیم کی جاتی ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید