اسرائیلی وزارتِ ٹرانسپورٹ اور وزراتِ دفاع میں امریکی ری فیول طیاروں پر شدید اختلافات سامنے آ گئے۔
اسرائیلی وزارتِ ٹرانسپورٹ نے وزارتِ دفاع سے امریکی طیاروں کے لیے متبادل انتظامات کا مطالبہ کر دیا۔
امریکا ایران کشیدگی بڑھنے پر امریکا نے مزید 4 ری فیولنگ طیارے اسرائیل بھیج دیے، اسرائیلی وزیرِ ٹرانسپورٹ نے مزید امریکی ری فیولنگ طیاروں کی لینڈنگ روک دی۔
امریکی ری فیول طیاروں کو ایرانی حملوں سے بچانے کے لیے اسرائیل منتقل کیا گیا تھا۔
ری فیولنگ طیارے امریکی اسرائیلی جنگی طیاروں کو فضا میں ایندھن فراہم کرتے ہیں، جنگی طیاروں کو طویل فلائٹ کرنے کے قابل بناتے ہیں۔
جون میں امریکا ایران کشیدگی کم ہونے پر ری فیولنگ طیاروں کی واپسی شروع ہوئی تھی۔
ادھر اسرائیل میں بن گوریون ایئر پورٹ پر مسافر طیاروں کے لیے پارکنگ کی قلت کا انتباہ جاری کر دیا گیا ہے، ایئر پورٹ حکام نے فوری کارروائی نہ ہونے پر بڑے آپریشنل بحران سے خبردار کر دیا۔
تل ابیب ایئر پورٹ پر پارکنگ کی کمی سے جولائی کے آخر تک 50 ہزار مسافر ٹکٹ متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔
اسرائیلی ٹرانسپورٹ حکام کا کہنا ہے کہ 23 جولائی سے روزانہ تقریباً 10 پروازیں منسوخ ہو سکتی ہیں۔