سندھ پولیس کا کوئی افسر آئی جی سندھ کی پیشگی اجازت کے بغیر میڈیا پر نہیں آسکے گا، پولیس کو ہدایت نامہ جاری کردیا گیا۔
ہدایت نامے کے مطابق ٹی وی، ریڈیو پروگرام، پوڈکاسٹ اور پریس کانفرنس میں شرکت کے لیے پیشگی منظوری لازمی ہوگی۔
ڈیجیٹل میڈیا اور دیگر عوامی فورم پر سرکاری حیثیت میں شرکت بھی پیشگی اجازت سے مشروط کردی گئی۔
اجازت لینے والے افسران بھی صرف منظور شدہ ایجنڈے تک اپنی گفتگو محدود رکھیں گے، جاری تحقیقات، انٹیلی جنس اور آپریشنل معاملات کی حساس معلومات ظاہر کرنے پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے۔