• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نادیہ خان و صائمہ اکرم چوہدری میں لفظی جنگ چھڑ گئی

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو 

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف میزبان و اداکارہ نادیہ خان اور ڈرامہ نگار صائمہ اکرم چوہدری کے درمیان لفظی جنگ چھڑ گئی۔

نادیہ خان نے حال ہی میں ایک ڈرامے کے سین پر تبصرہ کرتے ہوئے اداکارہ سجل علی کی اداکاری پر تنقید کی تھی۔

سجل علی کی اداکاری پر تنقید صائمہ اکرم چوہدری کو بہت ناگوار گزری اور انہوں نے سوشل میڈیا ویب سائٹ فیس بک پر اپنے ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے لکھا ہے کہ نادیہ کو ایک ماہرِ نفسیات سے ملنے کی اشد ضرورت ہے۔

فوٹو—اسکرین گریب
فوٹو—اسکرین گریب

انہوں نے اپنی پوسٹ میں دعویٰ کیا کہ نادیہ خان ماضی میں میرے لکھے ہوئے ایک ڈرامے میں خراب اداکاری کر کے اسکرپٹ کا بیڑا غرق کر چکی ہیں۔

اس کے جواب میں نادیہ خان نے اپنی انسٹا اسٹوری میں صائمہ اکرم چوہدری کو طنزیہ انداز میں جواب دیتے ہوئے لکھا ہے کہ صائمہ اکرم چوہدری نے مجھے ماہرِ نفسیات سے ملنے کا کہا تھا اس لیے میں ڈاکٹر کے پاس گئی تھی اور مجھے’ٹروتھ سنڈروم‘ کی تشخیص ہوئی ہے۔

فوٹو — اسکرین گریب
فوٹو — اسکرین گریب

 انہوں نے مصنفین کو مشورہ دیا ہے کہ دوسروں پر تنقید کرنے کے بجائے بہتر اسکرپٹس لکھیں اور پروڈکشن کی غلطیاں سدھاریں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید