• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روہت شرما سے متعلق خبروں پر بھارتی کرکٹ بورڈ برہم، سلیکٹرز کو اہم پیغام

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

بھارتی کرکٹ بورڈ نے روہت شرما کے ون ڈے فارمیٹ میں مستقبل سے متعلق خبروں اور قیاس آرائیوں پر ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے قومی ٹیم کے سلیکٹرز کو میڈیا سے گفتگو کرنے سے گریز کی ہدایت کی ہے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق روہت شرما کے ون ڈے کیریئر کے مستقبل پر مسلسل بحث جاری ہے تاہم بورڈ کے سیکریٹری دیواجیت سائیکیا نے ان خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ روہت شرما اس وقت تک کھیلتے رہیں گے جب تک وہ ٹیم کے منصوبوں کا حصہ ہیں۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ روہت شرما کی حالیہ پرفارمنس سلیکٹرز کو مطمئن نہیں کر سکی، روہت شرما نے گزشتہ 8 اننگز میں 241 رنز بنائے جبکہ ان کا اوسط 30.12 اور اسٹرائیک ریٹ 88.60 رہا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بعض سلیکٹرز نے افغانستان سیریز سے قبل ہی روہت شرما کو آگاہ کر دیا تھا کہ وہ انہیں مستقبل کے منصوبوں میں شامل نہیں دیکھتے، اس معاملے سے قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر بھی باخبر تھے۔

اس کے باوجود روہت شرما کو افغانستان اور انگلینڈ کے خلاف سیریز کے لیے منتخب کیا گیا، انگلینڈ کے خلاف پہلے 2 ون ڈے میچز میں روہت شرما صرف 11 اور 26 رنز بنا سکے جس کے بعد ان کے مستقبل پر بحث مزید تیز ہو گئی ہے۔

ادھر 2027ء کے ون ڈے ورلڈ کپ میں روہت شرما کی شمولیت بھی زیرِ بحث ہے جبکہ ان کے مستقبل کے حوالے سے ابھی کوئی حتمی فیصلہ سامنے نہیں آیا ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید