• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی فوج کے ایران پر مسلسل نویں رات حملے

فائل فوٹو
فائل فوٹو

امریکی فوج نے ایران پر آج مسلسل نویں رات حملے کیے۔

ایران کے شہروں تبریز، چابہار، سیرک، ہرمزگان، بوشہر اور KONARAK میں حملوں کی اطلاع ہے۔

ادھر برطانوی میری ٹائم ایجنسی کا کہنا ہے کہ عمان کے علاقے کُمزار کے قریب جہاز میں آگ لگی ہے۔ وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔

ایران کا کہنا ہے کہ دشمن کے اہداف کی جانب نئے میزائل فائر کر دیئے، کویت نے حملے ناکام بنانے کا اعلان کردیا۔

بحرین میں سائرن کی آوازیں سنی گئیں۔ بحرین میں امریکی سفارت خانے نے منامہ میں ایرانی حملے سے محتاط رہنے کا الرٹ جاری کیا ہے۔

ایرانی پاسدارانِ انقلاب کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز کے جنوبی راستے سے گزرنے کی کوشش پر تیل بردار دو ٹینکروں کو دھماکے سے اڑا دیا گیا۔

پاسدارانِ انقلاب کے مطابق خطے میں امریکی اقدامات جاری رہنے تک ہرمز محفوظ گزر گاہ نہیں۔

اردن کے عقبہ ہوائی اڈے پر امریکی طیاروں کو بیلسٹک میزائلوں سے نشانہ بنایا۔  

ایرانی پاسداران نے شام کے علاقے التنف میں دشمن کے کمانڈ سینٹر پر حملے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ کمانڈ سینٹر پر حملہ ایران شہر کے شہید فوجیوں کے خون کا بدلہ ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید