پاکستانی معروف اداکارہ ہانیہ عامر نے گلوکار عاصم اظہر کے کراچی میں ہونے والے کنسرٹ میں شرکت کر کے ایک بار پھر سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کر لی۔
اداکارہ کی کنسرٹ میں موجودگی کی ویڈیوز تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں۔
کنسرٹ میں عاصم اظہر کے ساتھ لیجنڈری صوفی گلوکارہ عابدہ پروین نے بھی پرفارم کیا۔
بڑی تعداد میں شائقین نے تقریب میں شرکت کی، حاضرین میں ہانیہ عامر کی موجودگی سب سے زیادہ زیرِ بحث رہی۔
سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیوز میں ہانیہ عامر کو سیکیورٹی اہلکاروں کے ہمراہ کنسرٹ میں آتے اور بعد ازاں اسٹیج کے قریب کھڑے ہو کر پرفارمنس سے لطف اندوز ہوتے دیکھا جا سکتا ہے۔
ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر ایک بار پھر ہانیہ عامر اور عاصم اظہر کے تعلق سے متعلق قیاس آرائیاں شروع ہو گئیں۔
متعدد صارفین یہ سوال اٹھا رہے ہیں کہ آیا دونوں کے درمیان دوبارہ قربت پیدا ہو گئی ہے؟