امریکی نیشنل انٹیلی جنس کی سابق ڈائریکٹر ہندو خاتون تلسی گبارڈ کے بڑے بھائی پر بچوں کو لالچ دینے سے متعلق سنگین الزامات عائد کیے گئے ہیں۔
امریکی پولیس کے مطابق تلسی گبارڈ کے بڑے بھائی نے مبینہ طور پر ببل (chewing gum) اور پیسوں کا لالچ دے کر کئی بچوں کو اپنے وائکی کی (Waikīkī) ہوٹل کے کمرے میں بلانے کی کوشش کی تھی۔
امریکی میڈیا کے مطابق ان کے اہلِ خانہ کا کہنا ہے کہ تلسی گبارڈ کے بڑے بھائی بدستور نفسیاتی علاج کروا رہے ہیں۔
پولیس کے مطابق 55 سالہ بتارتی گبارڈ نے 9 سالہ بچے سمیت کئی بچوں سے رابطہ کیا، ان کے نام پوچھے اور ایک کتاب میں لکھے، انہوں نے بچوں کو ہوٹل کے کمرے میں ساتھ چلنے کے بدلے پیسے اور چیونگم دینے کی پیشکش بھی کی۔
پولیس کے مطابق بتارتی گبارڈ نے 12 جولائی کو ہوٹل میں کئی بچوں سے ایسا کہا اور انہیں پیشکش کی تاہم کوئی بچہ ان کے ساتھ نہیں گیا، 42 سالہ ایک خاتون نے اس واقعے کی اطلاع پولیس کو دی تھی۔
امریکی میڈیا کے مطابق تلسی گبارڈ کے والد نے ان تمام الزامات پر بات کرنے سے انکار کرتے ہوئے بیٹے کا طبی اور نفسیاتی علاج جاری رکھنے کی تصدیق کی ہے۔