• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا نے اردن میں ہلاک اپنے 2 فوجیوں کی شناخت ظاہر کردی، مجموعی تعداد 17 ہوگئی

19 سالہ ازابیلا گونزالز (پرائیویٹ) - فوٹو بشکریہ سی این این
19 سالہ ازابیلا گونزالز (پرائیویٹ) - فوٹو بشکریہ سی این این

امریکا نے ایران کی کارروائیوں کے دوران اردن میں ہلاک ہونے والے اپنے دو فوجیوں کی شناخت ظاہر کردی۔ 

امریکی محکمۂ دفاع پینٹاگون کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں 25 سالہ فرسٹ لیفٹیننٹ ٹائلر جیمز فیہان اور 19 سالہ ازابیلا گونزالز (پرائیویٹ) شامل ہیں۔

یہ دونوں اہلکار اردن میں داعش کے خلاف ایک امریکی مشن کا حصہ تھے۔

دوسری جانب ہفتے کے روز امریکی سینٹرل کمانڈ نے بتایا تھا کہ یہ دونوں سروس ممبران اردن میں ایرانی بیلسٹک میزائلوں اور ڈرون حملوں کا نشانہ بنے۔ 

امریکی فوج کے مطابق ایران کے ساتھ شروع ہونے والی اس جنگ میں اب تک ہلاک ہونے والے امریکی فوجیوں کی تعداد 17 ہوگئی۔ 

بین الاقوامی خبریں سے مزید