• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یمن: حوثیوں کا سعودی عرب کی بحری ناکہ بندی کا اعلان

فوٹو: فائل۔ رائٹرز
فوٹو: فائل۔ رائٹرز

یمن کی حوثی تنظیم انصار اللّٰہ نے سعودی عرب کی بحری ناکہ بندی کا اعلان کر دیا۔

خبر ایجنسی کے مطابق ترجمان انصار اللّٰہ نے کہا ہے کہ صنعاء بین الاقوامی ہوائی اڈے کی ناکہ بندی جاری رہی تو اس کے جواب میں سعودی حکومت کے خلاف فوجی کارروائیاں مزید تیز کی جائیں گی۔

حوثیوں کا کہنا ہے کہ گزشتہ تین ہفتوں سے وہ مسلسل یہ مؤقف اختیار کیے ہوئے ہیں کہ صنعاء ایئرپورٹ کی بندش ناقابل قبول ہے اور اگر اس کا سلسلہ برقرار رہا تو اس کے جواب میں عسکری اقدامات کیے جائیں گے۔

حوثی قیادت کا مزید کہنا ہے کہ یمن کی بندرگاہوں کی ناکہ بندی اور صنعاء ایئرپورٹ پر حملوں کا جواب دیا جائے گا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید