• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فہد مصطفیٰ پر ’مین کرش‘ ہے: آغا علی کا دلچسپ انکشاف

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو

پاکستانی اداکار، گلوکار اور نغمہ نگار آغا علی نے انکشاف کیا ہے کہ مجھے سپر اسٹار فہد مصطفیٰ پر مین کرش ہے۔

ایک حالیہ انٹرویو کے دوران آغا علی سے پوچھا گیا کہ کیا فہد مصطفیٰ ان کے مین کرش ہیں؟ جس پر انہوں نے مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ اوہ ہاں!

آغا علی نے یہ بھی بتایا کہ فہد مصطفیٰ میری اس پسند سے باخوبی آگاہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں برسوں سے فہد مصطفیٰ کے کیریئر کو قریب سے دیکھتا آیا ہوں اور ان کی شخصیت اور اداکاری میں آنے والی مثبت تبدیلی اور ترقی کا گواہ رہا ہوں۔

آغا علی کے مطابق فہد مصطفیٰ ایک مکمل اداکار ہیں، جو ہر قسم کا کردار نہایت آسانی اور مہارت سے نبھا سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ فہد مصطفیٰ غریب شخص کا کردار بھی پوری حقیقت کے ساتھ ادا کر سکتے ہیں، اسٹائلش کردار میں بھی جچتے ہیں، بہترین ڈانس پرفارم کر سکتے ہیں اور زومبی فلم میں بھی مرکزی کردار بخوبی نبھایا ہے۔

آغا علی نے کہا کہ فہد مصطفیٰ ناصرف میرے لیے بلکہ پوری پاکستانی شوبز انڈسٹری کے لیے ایک بڑی انسپائریشن ہیں۔

واضح رہے کہ آغا علی 2006ء سے شوبز انڈسٹری سے وابستہ ہیں اور اداکاری کے ساتھ ساتھ گلوکاری اور نغمہ نگاری میں بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا چکے ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید