گجرات(نمائندہ جنگ) اسسٹنٹ کمشنر کھاریاں ذوالفقار علی باگڑی کےہمراہ محمد طارق تحصیل فوڈ انسپکٹر و دیگر سٹاف نے پنجن کسانہ جی ٹی روڈ کھاریاں کا دورہ کیا، دوران چیکنگ سویٹ ہاؤس کو چیک کیاگیا ،کارخانہ نہایت ہی گندہ اورمکھیوں کی بھرمارتھی ،اس کے علاوہ ان کے پاس نہ تو فوڈ لائسنس تھا اور نہ ہی ملازمین کے ہیلتھ کارڈز تھے۔ جس کی بناء پر سویٹ ہاؤس کے کارخانہ کو سیل کردیا گیا۔