ایران کی اعلیٰ مشترکہ عسکری کمان نے خبردار کیا ہے کہ اگر امریکا نے ایران کی جوہری تنصیبات پر حملہ کیا تو خطے میں امریکا اور اس کے اتحادیوں کے مفادات کو نشانہ بنایا جائے گا۔
اپنے بیان میں خاتم الانبیا بریگیڈ نے کہا کہ جوہری تنصیبات پر حملہ خطے میں جنگ کے پھیلاؤ کا باعث بنے گا۔
اس سے پہلے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نطنز کے پہاڑوں میں ایرانی ایٹمی مرکز پر حملے کی دھمکی دی تھی۔
امریکی صدر نے کہا تھا کہ یہ حملہ جلد ہوگا، ایرانی اس حملے کو روکنے کے لیے کچھ نہیں کرسکیں گے۔