• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روزانہ کی قیمتیں آدھا تیتر آدھا بٹیر والی کہانی ہے، چیئرمین پیٹرول پمپس ایسوسی ایشن

چیئرمین پیٹرول پمپس ایسوسی ایشن ہمایوں خان نے کہا ہے کہ روزانہ کی قیمتیں آدھا تیتر آدھا بٹیر والی کہانی ہے۔

وزیر پیٹرولیم سے مذاکرات کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پٹرول پمپس ایسوسی ایشن ہمایوں خان نے کہا کہ ہمارے کمیشن اور ماہانہ کی بنیاد پر قیمتیں مقرر ہونی چاہئیں۔

چیئرمین پٹرول پمپس ایسوسی ایشن کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے ڈیلرز بہت مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں، ادھر اوگرا، او ایم سیز ہیں اور ادھر حکومت ہے۔

انھوں نے کہا کہ روزانہ کی قیمتیں آدھا تیتر آدھا بٹیر والی کہانی ہے، ہم کل رات 12 بجے سے ملک گیر ہڑتال کرنے کا اعلان کرتے ہیں۔ افسوس ہے پالسی بننے پر ہم سے مشاورت نہیں کرتے۔

قومی خبریں سے مزید