ورلڈ جونئیر اسکواش چیمپئن شپ میں پاکستان کی آخری امید نعمان خان بھی ہار گئے۔ اُنہیں پری کوارٹر فائنل میں مصر کے محمد ذکریا نے اسٹریٹ گیم میں شکست دے دی۔
کینیڈا میں جاری ورلڈ جونیئر اسکواش چیمپئن شپ میں نعمان خان پاکستان کی آخری اُمید تھے جو پری کوارٹر فائنل تک آگئے تھے لیکن اس مرحلے میں اُنہیں ایونٹ کے نمبر ون سیڈ مصر کے محمد ذکریا نے اسٹریٹ گیم میں ہرادیا۔
مصری کھلاڑی کی کامیابی کا اسکور 6-11، 5-11 اور 4-11 رہا۔ چیمپئن شپ میں ٹیم ایونٹ 26 جولائی سے شروع ہوگا۔