• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیک ری پبلک میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، ایک شخص ہلاک، تین زخمی

چیک ری پبلک کے مشرقی علاقے میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا۔ حادثے میں ایک شخص ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے۔

دارالحکومت پراگ سے مقامی خبر ایجنسی کے مطابق ہیلی کاپٹر میں 5 فوجی سوار تھے۔

چیک فوج کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری بیان کے مطابق بدھ کے روز ایک وینم فوجی ہیلی کاپٹر جس میں 5 فوجی سوار تھے، پراگ سے تقریباً 180 کلومیٹر دور جنوب مشرق میں واقع نامیشت ناد اوسلاوو ایئر فورس بیس پر گر کر تباہ ہوگیا۔

علاقائی ریسکیو سروس کے مطابق حادثے میں ایک فوجی ہلاک جبکہ 3 زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ 

خبر ایجنسی کے مطابق چیک فوج نے تاحال حادثے کی وجوہات یا اس کے حالات سے متعلق مزید تفصیلات جاری نہیں کی ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید