ایران نے امریکی حملوں میں کچھ برطانوی فوجی اڈے استعمال کرنے کے برطانوی فیصلے کی شدید مذمت کرتے ہوئے ایران پر حملوں میں برطانوی فوجی اڈوں کے استعمال کو بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی اور اقوام متحدہ چارٹر کی خلاف ورزی قرار دے دیا ہے۔
تہران سے ایرانی وزارت خارجہ کے مطابق برطانیہ جارحیت کرنے والوں کی مذمت کرنے کے بجائے ان کا ساتھ دے رہا ہے۔
وزارت خارجہ کے مطابق امریکی اور اسرائیلی حملوں میں معاونت، جارحیت اور جنگی جرائم میں شراکت داری کے برابر ہے، ایسا اقدام ایران کے خلاف جارحیت میں شرکت کے مترادف ہو سکتا ہے۔
ایران نے کہا کہ وہ اپنی خود مختاری کا دفاع کرے گا اور جو ملک ایران پر حملوں میں مدد کرے گا اسے نتائج بھگتنا ہوں گے۔
امریکی میڈیا کے مطابق نئے برطانوی وزیراعظم اینڈی برنہم نے ایران پر امریکی حملوں میں کچھ برطانوی فوجی اڈوں کے استعمال کی سابقہ پالیسی برقرار رکھنے کی منظوری دے دی ہے۔