• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خطے میں امریکی پالیسی یمن کی صورتحال کو پیچیدہ کر رہی ہے، ایران

ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی
ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی

ایران نے کہا ہے کہ خطے میں امریکی پالیسی یمن کی صورتحال کو پیچیدہ کر رہی ہے۔

ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی کا کہنا ہے کہ یمن تنازع کا منصفانہ حل ضروری ہے، سعودی عرب کے ساتھ یمن کے تنازع کا فوجی حل نہیں۔

اسماعیل بقائی نے مزید کہا کہ بات چیت پر واپسی اور طےشدہ روڈمیپ پر عمل ہی یمنی عوام کی مشکلات کا حل ہے، بات چیت پر واپسی خطے میں امن و سلامتی اور استحکام برقرار رکھنے کا راستہ ہے۔

ترجمان ایرانی وزارت خارجہ نے کہا کہ خطے میں امریکی پالیسی یمن کی صورتحال کو پیچیدہ کر رہی ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید